وزیر اعظم نے حفیظ شیخ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات، وزیراعظم نے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حفیظ شیخ سے ملاقات طے پائی جس میں وزیر اعظم نے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں حفیظ شیخ کا اہم کردار ہے۔وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے عہدے سے استعفی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں