فیصل واوڈا کی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئےمسلم لیگ ن نے امیدوار نامزد کر دیا

کراچی : فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کی سیٹ سے استعفی دیا ہے جس پر مسلم لیگ ن نےضمنی الیکشن کیلئے اپنا امیدوار سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو نامزد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن قیادت کا این اے 249 سے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مفتاح اسماعیل سابق وزیر خزانہ کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں۔ مفتاح اسماعیل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں فیصل واوڈا نے اس حلقے میں شہباز شریف کو شکست دی تھی۔ فیصل واوڈا نے سینیٹ کا الیکشن لڑنے کیلئے قومی اسمبلی سے اپنی نشست سے استعفیٰ دیا تھا، وہ سندھ سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں