اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں ردو بدل کے حوالے سے اوگرا نے حکومت کو تجاویز بھجوا دیں۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارشات کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ،اوگرا نے حکومت کو تجاویز بھجوا دیں۔اوگرا نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی کم کرکے قیمتیں برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔پٹرولیم لیوی کی شرح میں کمی سے قیمتیں کم کرکے عوام کو ریلیف بھی دیا جاسکتا ہے۔

جی این این کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارشات کردیں ہیں ،پٹرول 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کم کیا جائے، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھِی 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی جائے گا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں