ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

لاہور، پنجاب کے مختلف شہروں میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ۔

صوبے کے مختلف شہروں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے فیس ماسک پہنے بغیرگھومنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

فیصل آباد میں کورونا ماسک پہنے بغیر گھومنے والے 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 19دکانیں، ریسٹورنٹس سیل اور6 مسافر گاڑیاں بند کردی گئیں۔

گوجرانوالہ میں 121 دکانیں سیل اور ماسک اورایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر193 مقدمات قائم کیے گئے جب کہ سواریاں بٹھانے میں فاصلہ نہ رکھنے پر 9 گاڑیوں کے چالان کردیے گئے۔

لودھراں میں ماسک نہ پہننے پر 40 افراد گرفتار کیے گئے جب کہ نارووال میں 90 دکانداروں پر مقدمات درج اور 77 کوگرفتار کرلیا گیا ۔

ملتان میں کورونا سے بچاو کے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر 39 کاروباری مراکز سیل کر دیے گئے ، 1 شخص گرفتار ، 1 مقدمہ درج اور 9 مسافر بسوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں