پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کے مفادات کی ہمیشہ حمایت کی، وزیر خارجہ

دوشنبے: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے لئے تبدیلی کا مظہر منصوبہ ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے مفادات کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بات اپنے چینی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات کے دوران کہی۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سی پیک، باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وبا کے دوران بھی دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط اور تعلقات برقرار رہے جبکہ چین و پاکستان کے تعلقات خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوش حالی کی بنیاد ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان تنازعہ کا سیاسی حل ناگزیر ہے اور پر امن و مستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق بھی چینی وزیر خارجہ وانگ یی کو آگاہ کیا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں