سال 2020 میں سعودی عوام کا معیار زندگی مزید تبدیل ہوگا:شاہ سلمان

ریاض:سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکا کہنا ہے کہ سال 2020 میں سعودی عوام کا معیار زندگی مزید تبدیل ہوگا،حکومت اصلاحات جاری رکھنے اور آمدنی کے ذرائع پیدا کرنے میں پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا،اس دوران سال 2020 کے لئے ایک ٹریلین بیس ارب ریال کا بجٹ منظورکیاگیا۔جبکہ آمدنی کا تخمینہ 833 ارب جبکہ 718 ارب خسارے کا بجٹ مختص کیا گیا۔اجلاس میں سعودی سرکاری ملازمین کے لئے مہنگائی الاؤنس میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی۔تاہم شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ حکومت اصلاحات جاری رکھنے اور آمدنی کے ذرائع پیدا کرنے میں پرعزم ہے،پبلک انوسٹمنٹ فنڈ آرامکو حصص سے ملنے والی رقم منافع بخش اسکیموں میں لگائی جاے،سال 2020 میں سعودی عوام کا معیار زندگی مزید تبدیل ہوگا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں