امریکا کے ایک اور شہر میں بھارت کے متنازع قانون کیخلاف قرارداد منظور

میساچیوسٹس: بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف امریکا کے ایک اور شہر نے قرارداد منظور کرلی۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی طاقتور ترین کونسلز میں سے ایک سیٹل سٹی کونسل کے بعد اب ریاست میساچیوسٹس کے شہر کیمبرج کی سٹی کونسل نے بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف قرارداد منظور کی ہے۔

کیمبرج سٹی کونسل میں یہ قراداد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں بھارتی وزیراعظم مودی کی حکومت کو نسل پرستانہ اور حکومتی پالیسیوں کو جابرانہ قرار دیتے ہوئے ان پالیسیوں کو شہری اقدار کے منافی کہا گیا ہے۔

سٹی کونسل کی قراداد کا جنوبی ایشیائی کمیونٹیز اور تمام مذاہب کی جانب سے خیر مقدم بھی کیا گیا ہے۔

کیمبرج سٹی کونسل نے زور دیا کہ اس کا کانگریس وفد امریکی کانگریس میں بھارت میں اس طرح کی پالیسیوں کے نفاذ کو روکنے کے لیے ہونے والی قانون سازی میں مدد کرے گا۔

امریکی شہروں میں یہ قراردادیں ایسے وقت میں منظور کی گئیں جب امریکی صدر ٹرمپ جلد بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں