متعدد ممالک میں اپریل فول منانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

خبردار،آج یکم اپریل ہے کسی کو بیوقوف نہیں بنانا۔ جرمنی، تھائی لینڈ، برطانیہ، بھارت ،تائیوان سمیت متعددممالک نے اپریل فول منانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔
خبرایجنسی کے مطابق کسی نے بھی کورونا کے حوالےسے کسی کو بیوقوف بنایا تو تائیوان میں 3سال سزا یا پھر 99ہزار ڈالرجرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ بھارتی شہرممبئی میں ایک شخص کے خلاف غلط افواہیں پھیلانے پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔سرچ انجن گوگل نے بھی اس سال کورونا وائرس کے باعث اپریل فول کا اپنا ڈوڈل متعارف نہیں کرایا۔
واضح رہے کہ اپریل فول پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کچھ لوگ اپنے دوست، احباب اور عزیز، رشتے داروں کو حیران کن اور غلط اطلاع فراہم کرکے بیوقوف بناتے ہیں ۔لیکن اس مرتبہ کورونا کے باعث اس دن کو منانے سے گریز کیا جائے ، اپنی عارضی خوشی کیلئے دوسروں کو مذاق کا نشانہ بنایا جائے گا،یہاں تک کہ حادثات کی جھوٹی اطلاعات دے کر اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو پریشان کیا جائے گا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں