کوروناوائرس شاید کبھی ختم نہ ہو، عالمی ادارہ صحت نےخبردار کردیا

جینیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے انتباہ جاری کیا ہے کہ کورونا وائرس شاید کبھی بھی ختم نہ ہو، دنیا کی آبادی کو کورونا وائرس کے ساتھ جینا سیکھنا پڑے گا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈبلیوایچ او مائیکل ریان کا جینیوا میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی آبادی میں ایک نیا وائرس داخل ہواہے ، لہذا یہ پیش گوئی کرنا مشکل ہےکہ اس وائرس پر کب تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ مائیکل ریان نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ ایچ آئی وی کی طرح شاید کورونا بھی کبھی ختم نہ ہو اور دنیا کی پوری آبادی کو اس کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا ہمارے معاشرے میں ایک اورمستقل وبا کی شکل اختیارکر سکتا ہے، جیسے ایچ آئی وی ختم نہیں ہوا اور ہمیں اس کےساتھ رہنا پڑا۔
ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ پابندیوں میں نرمی سے وبا کی دوسری لہر نہ آنے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی،بہت سےممالک چاہیں گےکہ پابندیوں سے باہر آئیں، لیکن ہماری سفارش ہےکسی بھی ملک میں انتباہ اعلیٰ سطح پر ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 44 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں