کورونا وائرس: دنیا بھر میں یومیہ اموات اور مصدقہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری

واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 62لاکھ 2 ہزار 385 ہو گئی ۔ مہلک وائرس سے اب تک 6 لاکھ 48 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ۔
دنیا بھرمیں کورونا کے وار تھم نہ سکے ، امریکہ عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے ، امریکہ میں اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 398 تک پہنچ چکی ہے ۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ۔ برازیل میں 86 ہزار سے زائد افراد کورونا سے ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہے۔ بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں چوبیس گھنٹوں میں نئے مریضوں کی تعداد 48 ہزارسے زائد ہوگئی ۔ بھارت میں کورونامریضوں کی مجموعی تعداد13 لاکھ 85ہزارسے زائد ہے۔جبکہ اموات کی مجموعی تعداد32 ہزارسےزائد ہوچکی ہے ۔
روس میں کورونا سے 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو عالمی ادارہ صحت نے دیگر افریقی ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کیسز کی تعداد میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اورمتاثرہ مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 6,655 تک جاپہنچی ۔ میکسیکو میں ایک دن میں 6 ہزارسے زائد کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد عالمی فہرست میں میکسیکو چھٹے نمبر پر آچکا ہے ، اب تک میکسیکو میں تین لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ 43 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پیرومیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہوگئی ، کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 43 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار432 ہوگئی ہیں جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 19 ہزار سے زائد ہے۔ برطانیہ میں کوروناسے 45 ہزارسے زائد افرادہلاک اور2 لاکھ 98 ہزارسے زائدافراد متاثرہیں۔برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔
ایران میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ۔ ایران میں 15 ہزارسے زائد افراد کوروناوائرس سے ہلاک ہوگئے، جبکہ مریضوں کی تعداد 2لاکھ 88 ہزارسے زائد ہے۔ سعودی عرب میں 2703 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 64 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ترکی میں 5 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ اٹلی میں کورونا سے 35 ہزارسے زائد افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد2 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ جرمنی اوربیلجیم میں 9 ہزار، فرانس میں 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔
دنیا بھر میں کورونا سے 99 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ دوسری جانب امریکی سائنسدان ڈاکٹرفاؤچی نے دسمبرتک کورونا ویکسین آنے کی امید ظاہر کردی ۔ امریکی سائنسدان کا کہنا ہے کہ رواں برس دسمبرتک کسی ایک ویکسین کو محفوظ قرارد یا جاسکتا ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں