کورونا وائرس : دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد ایک کروڑ66 لاکھ سے تجاوز

واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 46 ہزار 983ہو گئی ۔ مہلک وائرس سے اب تک 6 لاکھ 56 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ۔
دنیا بھرمیں کورونا کے وار تھم نہ سکے ، امریکہ عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے ، امریکہ میں اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 50ہزار 444 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ۔ برازیل میں 87 ہزار سے زائد افراد کورونا سے ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 24 لاکھ سے زائد ہے۔ بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے بھارت میں کورونامریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 82ہزارسے زائد ہے۔ جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 33 ہزارسےزائد ہوچکی ہے ۔
روس میں کورونا سے 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو عالمی ادارہ صحت نے دیگر افریقی ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کیسز کی تعداد میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اورمتاثرہ مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 52ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 7,067 تک جاپہنچی ۔ میکسیکو میں ایک دن میں 4 ہزارسے زائد کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد عالمی فہرست میں میکسیکو چھٹے نمبر پر آچکا ہے ، اب تک میکسیکو میں تین لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ 44 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پیرومیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد18 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار سے زائد ہوگئی ، کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 47 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار432 ہوگئی ہیں جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 19 ہزار سے زائد ہے۔اسپین میں سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
برطانیہ میں کوروناسے 45 ہزارسے زائد افرادہلاک اور3 لاکھ سے زائدافراد متاثرہیں۔ برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔ ایران میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ۔ ایران میں 15 ہزارسے زائد افراد کوروناوائرس سے ہلاک ہوگئے، جبکہ مریضوں کی تعداد 2لاکھ 93 ہزارسے زائد ہے۔ سعودی عرب میں 2760 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 68 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ ترکی میں 5 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 26 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ اٹلی میں کورونا سے 35 ہزارسے زائد افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد2 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ جرمنی اوربیلجیم میں 9 ہزار، فرانس میں 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔
دنیا بھر میں کورونا سے 1کروڑ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ دوسری جانب امریکی سائنسدان ڈاکٹرفاؤچی نے دسمبرتک کورونا ویکسین آنے کی امید ظاہر کردی ۔ امریکی سائنسدان کا کہنا ہے کہ رواں برس دسمبرتک کسی ایک ویکسین کو محفوظ قرارد یا جاسکتا ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں