بھارت میں کورونا کے ایک ہی روز میں ریکارڈ 61ہزار کیسز رپورٹ

ممبئی : بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر آگیا ، بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا کے 61 ہزار455 کیسز رپورٹ ہوئے ، مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 86ہزار سے زائد ہوچکی ہے ۔
امریکہ اوربرازیل کے بعد بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے، بھارت میں کورونامریضوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 86 ہزارسے زائد ہے۔ جبکہ ایک روز میں 940 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد بھارت میں اموات کی مجموعی تعداد 42 ہزارسےزائد ہوچکی ہے ۔
دنیا بھرمیں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے دنیا بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ 43 ہزار562 ہوگئی ۔ مہلک وائرس سے اب تک 7 لاکھ 24ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ۔
امریکہ عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے ، امریکہ میں ایک روزمیں 63ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ 95ہزار سے تجاوزکر گئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 64ہزار سے زائد ہو چکی ہے ۔ برازیل میں 99 ہزار سے زائد افراد کورونا سے ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 29 لاکھ سے زائد ہے۔ برازیل میں ایک روز میں کورونا کے 49ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں ۔
روس میں کورونا سے 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کوعالمی ادارہ صحت نے دیگر افریقی ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی قراردے دیا ۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کیسز کی تعداد میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اورایک روز میں کورونا کے 7ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزارسے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 9909تک جاپہنچی ۔ میکسیکو میں ایک دن میں 6 ہزارسے زائد کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد عالمی فہرست میں میکسیکو چھٹے نمبر پر آچکا ہے ، اب تک میکسیکو میں 4لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ 50ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پیرومیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد20 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہوگئی ، کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 68 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کولمبیا کورونا سے متاثرہ ممالک میں نویں نمبر پر آچکا ہے جہاں کورونا سے ایک روز میں 9ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 3لاکھ 67 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ اموات 12ہزار سے زائد ہیں ۔اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار503 ہوگئی ہیں جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 61ہزار سے زائد ہے۔ اسپین میں سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
برطانیہ میں کوروناسے 46 ہزارسے زائد افرادہلاک اور3 لاکھ سے زائدافراد متاثرہیں۔ برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔ ایران میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ۔ ایران میں 18 ہزارسے زائد افراد کوروناوائرس سے چل بسے ، جبکہ مریضوں کی تعداد 3لاکھ 22ہزارسے زائد ہے۔
سعودی عرب میں 3093 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ ترکی میں 5 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 38 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ اٹلی میں کورونا سے 35 ہزارسے زائد افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد2 لاکھ 49 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ جرمنی اوربیلجیم میں 9 ہزار، فرانس میں 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ دنیا بھر میں کورونا سے 12کروڑ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں