کملا ہیرس کا صدر بننا امریکہ کی بے عزتی ہو گی،ٹرمپ

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کملا ہیرس کا صدر بننا امریکا کے لیے بے عزتی کی بات ہو گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نارتھ کیرولائنا میں انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ امریکی عوام کملا ہیرس کو پسند نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلی خاتون امریکی صدر کبھی نہیں بن سکتیں، ایسا ہونا ان کے ملک کی بے عزتی ہو گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ برنی سینڈرز کے مقابلے میں کملا ہیرس بائیں بازو سے زیادہ قریب ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کے گدھوں نے اپنی نامزدگی کے لیے ہمارے قصبوں کو تباہ کر دیا۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید
امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جوبائیڈن نے اب بدترین انتہا پسند اور خطرناک عناصر سے اتحاد کر لیا ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں