افغان حکومت اورطالبان کےدرمیان تاریخی امن مذاکرات قطرمیں شروع

دوحہ:افغانستان میں امن کےلیے اہم قدم، قطر میں بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہوگیا جس میں طالبان اور افغان حکومت پہلی بار براہ راست مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ اور افغان حکومت کے وفود دوحہ پہنچ گئے ہیں اور بین الافغان مذاکرات کا آغاز آج قطر میں ہوگیا ہے جس میں طالبان اور افغان حکومت پہلی بار براہ راست مذاکرات میں شریک ہیں ۔ طالبان مذاکراتی ٹیم کی قیادت مولوی عبدالحکیم کر رہے ہیں ۔ افغان حکومت کے وفد کی سربراہی معصوم استنکزئی کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی دوحہ پہنچ چکے ہیں اور مائیک پومپیو افتتاحی سیشن میں شریک ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے جنگ کےخاتمے کا روڈ میپ سامنے آئے گا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں