امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی

واشنگٹن: امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 69 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جبکہ امریکہ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وبا کی لہر جاری ہے اور کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد3کروڑ11لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ کورونا وبا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 9لاکھ 63 ہزار سے زائد ہو گئی ہے تاہم کورونا سے دنیا بھر میں 2 کروڑ 27لاکھ سے زائد افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
خبرایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے امریکہ میں مریضوں کی تعداد69لاکھ سے زائد ہے جبکہ امریکہ میں ایک روز میں 188سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، بھارت میں24گھنٹوں میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد87ہزارسے زائد رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد بھارت میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد54لاکھ سے زائد ہوگئی،بھارت میں کورونا سے ایک روز میں 1112سے زائد افراد جان سے گئے جس کے بعد بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد87 ہزارسےزائد ہوگئی۔ برازیل میں مریضوں کی تعداد45لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ برازیل میں 1لاکھ سے زائد افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
حکام نے مزید کہا کہ روس میں مریضوں کی تعداد11لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ 19ہزارسے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں،بیلجیم میں کورونا سے ایک لاکھ کے قریب افراد متاثرہوئے جبکہ بیلجیم میں کورونا سے 9 ہزارسے زائد اموات ہوچکی ہیں، اٹلی میں مریضوں کی تعداد2لاکھ98ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 35ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے،اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد6لاکھ سے زائد ہے جبکہ 30ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے، فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد4لاکھ سےتجاوز کرگئی جبکہ 31ہزارسے زائد اموات ہو چکی ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے3لاکھ 94ہزارسے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ 41ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے،ایران میں مریضوں کی تعداد 4لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ 24ہزارسے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے، سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد3 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ سعودی عرب میں 4485 افراد جان کی بازی ہار گئے، ترکی میں بھی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ترکی میں 7ہزارسے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں