ٹرمپ کا الیکشن نتائج کے بعد پر امن انتقال اقتدار کا وعدہ کرنے سے انکار

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن نتائج کے بعد پر امن انتقال اقتدار کا وعدہ کرنے سے انکار کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےایک صحافی نے الیکشن نتائج کے بعد پر امن انتقال اقتدار سے متعلق سوال کیا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن نتائج کے بعد پر امن انتقال اقتدار کا وعدہ کرنے سے انکار کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں دیکھنا ہے کیا ہوتا ہے،بذریعہ ڈاک ووٹ تباہی ہے، بذریعہ ڈاک ووٹوں پر سخت تحفظات کا اظہار کرتا آیا ہوں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انکار کےبعد ان کی شکست پر پرامن انتقال اقتدار کے خدشات زور پکڑ گئے ہیں۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں