جنوبی لندن میں فائرنگ سے پولیس افسر ہلاک،ملزم گرفتار

لندن: جنوبی لندن میں فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا جبکہ حملہ آور 23سالہ جونوان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی لندن میں پولیس افسر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے پولیس آفیسر کو ابتدائی طبی امداد دی اور قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پولیس آفیسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
لندن پولیس کےمطابق جنوبی لندن میں پولیس افسر کوگولی مارنے والے 23 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مقابلے میں ملزم بھی زخمی ہو چکا ہے جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں میٹروپولیٹن پولیس کے آخری افسر کیتھ پامر تھے ، جو سن 2017 میں برطانوی دارالحکومت میں ہونے والے ایک دہشت گرد حملے میں جان سے مارے گئے تھے۔
اسی سلسلہ میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ اس ملک پر پولیس افسران کا ایک بڑا قرض ہے جو معاشرے کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنی جانوں کا خطرہ مول لیتے ہیں،میں ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں