بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد1لاکھ سے زائد ہوگئی

دہلی:بھارت میں24گھنٹوں میں کورونا کے مزید72 ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید991 افراد جان سے گئے،بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد1لاکھ سےزائد ہوگئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وبا کی دوسری لہر جاری ہے اور کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد3کروڑ59لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ کورونا وبا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 10لاکھ سے زائد ہے تاہم کورونا سے دنیا بھر میں 2 کروڑ 70لاکھ سے زائد افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ امریکا میں مریضوں کی تعداد77لاکھ سے زائد ہے جبکہ امریکا میں ایک روز میں 514سے زائدافراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد امریکا میں اموات کی مجموعی تعداد2لاکھ سے تجاوز کر گئی۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے ، بھارت میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد67لاکھ سے زائد ہوگئی ہے،بھارت میں24گھنٹوں میں کورونا کےنئے مریضوں کی تعداد 72 ہزارسے زائد رپورٹ ہوئی ہے جبکہ بھارت میں کورونا سے ایک روز میں 991سے زائد افراد جان سے گئے،بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد1لاکھ سےزائد ہوگئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے مزید کہاکہ برازیل میں مریضوں کی تعداد49لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ برازیل میں 1لاکھ سے زائد افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں، روس میں مریضوں کی تعداد12لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ روس میں 21ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوئے،بیلجیم میں کورونا سے ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ بیلجیم میں کورونا سے 10ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں، اٹلی میں مریضوں کی تعداد3لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اٹلی میں کورونا سے 36ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد8لاکھ سے زائد ہے جبکہ اسپین میں 32ہزارسے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے، فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد6لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ فرانس میں کورونا سے 32ہزار سے زائد اموات ہوئیں،برطانیہ میں کورونا سے 5لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ برطانیہ میں کورونا سے 42ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ ایران میں مریضوں کی تعداد 4لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ ایران میں 27ہزارسے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے،سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد3 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ سعودی عرب میں 4923 افراد جان کی بازی ہار گئے،ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ترکی میں 8ہزارسے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں