دنیا بھرمیں کورونا کے وار جاری ،13 لاکھ سے زائدافراد لقمہ اجل بن گئے

واشنگٹن : دنیا بھرمیں 5 کروڑ 37لاکھ 66 ہزار 707 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 13 لاکھ 9 ہزار 703 جان سے ہاتھ دھو بیٹھےہیں ۔

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا ، کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکا تاحال سرفہرست ہے ، امریکہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ایک کروڑ10لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ امریکا میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ریاست آریگون اور نیومیکسیکو میں دو ہفتوں کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گورنر نیومیکسیکو نے عوام کو 2 ہفتوں کے لیے گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔

بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہےجہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ۔ بھارت میں 8 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 64ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 58 لاکھ 19ہزار سے زائد ہے۔ روس میں 18 لاکھ 80ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 14 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 40ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں19 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر اور43 ہزار افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

ارجنٹائن میں بھی 12 لاکھ 96ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور35 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 33 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ11 لاکھ 82 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کولمبیا میں ہلاکتوں کی تعداد 33ہزار ہوچکی ہے جبکہ 11 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 9 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 35ہزار ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں اب تک کورونا سے 44 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
برطانیہ میں کوروناسے13 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 51 ہزارسے زائد ہوگئی، ایران میں مریضوں کی تعداد 7لاکھ سے زائد ہو گئی جبکہ ایران میں اب تک 40ہزارسے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 75لاکھ 35 ہزار293 ہو چکی ہے ۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں