امریکا میں کورونا وائرس سے ایک روز میں488سے زائد افراد ہلاک

واشنگٹن:امریکا میں کورونا وائرس سے ایک روزمیں488سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد امریکا میں اموات کی مجموعی تعداد2لاکھ52ہزارسے تجاوز کرگئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وبا کی دوسری لہر جاری ہے اور کورونا سے دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد5کروڑ52لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ کورونا وبا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 13لاکھ 30 ہزارسے زائد ہو گئی تاہم کورونا سے دنیا بھر میں 3کروڑ83لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے۔

حکام نے مزید کہا کہ امریکا میں کورونا وائرس سے ایک روزمیں488سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد امریکا میں اموات کی مجموعی تعداد 2لاکھ 52ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ امریکا میں مریضوں کی تعدادایک کروڑسے زائد ہو گئی،بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، بھارت میں24گھنٹوں میں کورونا کے28ہزارسےزائد نئے مریض سامنےآگئے اور بھارت میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد88لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ بھارت میں کورونا سے ایک روز میں443سے زائد افراد جان سے گئے جس کےبعدبھارت میں کوروناسے اموات کی تعدادایک لاکھ30ہزارسےزائد ہوگئی ہے۔برازیل میں مریضوں کی تعداد58لاکھ64ہزارسے تجاوزکرگئی جبکہ برازیل میں ہلاکتوں کی تعدادایک لاکھ 65 ہزار سے زائد ہوگئی،روس میں مریضوں کی تعداد19لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ روس میں اب تک 33 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے،اٹلی میں مریضوں کی تعداد12لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اٹلی میں اب تک کورونا سے45ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو چکےہیں۔
حکام نے مزید کہا کہ اسپین میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد15 لاکھ21ہزارسے زائد ہوگئی جبکہ اسپین میں کورونا سے41ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے،فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد19 لاکھ91ہزارسے تجاوز کرگئی جبکہ فرانس میں اب تک کورونا سے45ہزارسے زائد اموات ہو چکی ہیں، برطانیہ میں کورونا سے13لاکھ سے زائدافرادمتاثرہوئے جبکہ برطانیہ میں کورونا سےہلاکتوں کی مجموعی تعداد 52ہزارسے زائد ہوگئی۔

حکام نے مزید کہا کہ ایران میں مریضوں کی تعداد7لاکھ75ہزارسے زائد ہوگئی جبکہ ایران میں اب تک41 ہزار سے زائد افراد کوروناوائرس سے ہلاک ہو چکے۔سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد3 لاکھ 53ہزارسے تجاوز کرگئی جبکہ سعودی عرب میں اب تک5ہزارسے زائدافراد جان کی بازی ہار گئے،ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد4 لاکھ17ہزارسے تجاوز کرگئی جبکہ ترکی میں اب تک11ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے،جرمنی میں کوروناسےمتاثرہ افراد کی تعداد8لاکھ17ہزارسے زائد ہوگئی جبکہ جرمنی میں کوروناسے12ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں