دنیا بھرمیں کورونامتاثرین کی تعداد5 کروڑ 65 لاکھ سے تجاوزکرگئی

واشنگٹن : دنیا بھرمیں 5 کروڑ 65 لاکھ 63 ہزار 801 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 13 لاکھ 54ہزار 802جان سے ہاتھ دھو بیٹھےہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھرمیں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا، کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکا تاحال سرفہرست ہے، امریکہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ایک کروڑ81لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ نیویارک کے میئر ڈی بلیسیو نے شہر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث تمام اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی ریاست آریگون اور نیومیکسیکو میں دو ہفتوں کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہےجہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ۔ بھارت میں مزید 45 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد بھارت میں مریضوں کی تعداد8 لاکھ 95 ہزار سے زائد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 67ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 59 لاکھ 47ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ فرانس کورونا متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے ، فرانس میں 20 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر اور46 ہزار افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

روس میں 19 لاکھ 91ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 15 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 42ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ ارجنٹائن میں بھی 13 لاکھ 39ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور36 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 34ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ11 لاکھ 82 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کولمبیا میں ہلاکتوں کی تعداد 33ہزار ہوچکی ہے جبکہ 12 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 9 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 35ہزار ہلاک ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں اب تک کورونا سے 44 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جرمنی میں کورونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ برطانیہ میں کورونا سے مزید 529 اموات اور ساڑھے 19 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کرسمس پر لوگوں کو ملنے جلنے کی اجازت دی گئی تو 25 روز تک ملک میں پابندیاں نافذ کرنا پڑیں گی۔ مجموعی طور پر برطانیہ میں کوروناسے14 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 53 ہزارسے زائد ہوچکی ہے ۔

ایران میں مریضوں کی تعداد 8لاکھ سے زائد ہو گئی جبکہ ایران میں اب تک 42ہزارسے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے اب تک 3 کروڑ 93 لاکھ 49 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 58 لاکھ 53 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019 کورجسٹر ہواتھا جبکہ 27 جون تک کیسز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں