غزنی میں کار بم دھماکا،کم از کم 27 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان:غزنی میں کار بم دھماکے میں کم از کم 27افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی ایجنسی کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں ایک خودکش کار بم ایک فوجی کیمپ سے ٹکرا گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔کار بم دھماکے میں کم از کم 27 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے جن میں بیشتر متاثرین فوجی ہیں۔جنہیں طبی امداد کےلیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ ہے جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے دہشت گرد حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
عینی شاہدین کے مطابق حملے میں “پبلک پروٹیکشن پولیس فورسز ” کے ایک فوجی کیمپ کونشانہ بنایا گیا ،کار کے عمارت سے ٹکرانے پر زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد دھواں کے بادلوں نے آسمان کو گھیر لیا،دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں