پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی جنگی طیارہ گرکرتباہ

کراچی ،بھارتی فضائیہ کا طیارہ پاکستانی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ۔

بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے صورت گڑھ میں گرکرتباہ ہوگیا ۔ طیارہ حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی طیارے میں پرواز کے کچھ دیر بعد آگ لگ گئی تھی ۔ جس کے بعد طیارہ زمین پر آن گرا ۔ طیارہ زمین پر گرنے سے پہلے ہی پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا ۔

بھارتی حکام نے طیارے حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں