ٹرمپ کے حامی آپے سے باہر،کیپٹل ہل میں ہنگامہ آرائی،4 افراد ہلاک،کرفیو نافذ

واشنگٹن:واشنگٹن میں ٹرمپ کے حامی آپے سے باہر ہوگئے، کیپٹل ہل میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کر دی جس میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،واشنگٹن میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد رکاوٹیں اور سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے واشنگٹن میں واقع کیپیٹل ہل کی عمارت کے اندر گھس گئی جہاں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئےجبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہےجبکہ جوبائیڈن کی صدارت کی تصدیق کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مظاہرین سے جھڑپوں کے دوران کئی پولیس اہلکاربھی زخمی ہوئے ۔دوسری جانب واشنگٹن میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ کیپیٹل ہل کی عمارت کو بھی لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔
بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے اپنے حامیوں سے پیار ہے، قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور واپس گھروں کو چلے جائیں۔جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔
واضح رہے کہ آج امریکی کانگریس صدارتی انتخابات میں دیے گئے الیکٹورل ووٹوں کی توثیق کر رہی ہے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں