دنیا بھرمیں9 کروڑ 13 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

واشنگٹن : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں9 کروڑ13 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 19 لاکھ 52 ہزار سے زائدافراد جان کی بازی ہارگئے ۔
دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکا تاحال سرفہرست ہے، کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں ، امریکہ میں ا ب تک دو کروڑ31 لاکھ سے زائدکیسز رپورٹ ہوئےہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزارتک پہنچ گئی ہے ۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار364 اور ایک کروڑ47 لاکھ 9ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد2 لاکھ 3ہزارسے زائد اور81 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ روس میں 34 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 62 ہزار سےتجاوزکرچکی ہے۔
فرانس میں27 لاکھ 86ہزار سے زائد افراد متاثر اور 68 ہزار60 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم بےقابوہےجہاں24 گھنٹےمیں46 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اورمجموعی کیسز کی تعداد 31 لاکھ 18 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔یورپ میں گزشتہ ہفتے کورونا کے ڈھائی کروڑ کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔ اٹلی میں بھی 22 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ79 ہزار203 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں 23 لاکھ 63 ہزار476افراد متاثر اور22 ہزارسے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔انڈونیشیا میں غیرملکیوں کی آمد پر پابندی میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کردی گئی۔ ملائیشیا نے فائزر ویکسین کی 12ملین اضافی خوراک کی خریداری کا معاہدہ کرلیا ہے۔
دنیا بھرمیں کورونا کے 6 کروڑ54 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہوچکےہیں ، خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019 کورجسٹر ہواتھا ۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں