سعودی عرب نے تمام ایئرپورٹس غیرملکی ایئرلائنز کے لیے کھول دیئے

ریاض: سعودی عرب نے تمام ایئرلائنز کو فضائی آپریشن کی اجازت دے دی۔سعودی شہری اب دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کر سکتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹس غیرملکی ایئرلائنز کے لیے کھول دیئے گئے ہیں۔مزید کہا گیا کہ یہ سہولت 31 مارچ 2021 تک برقرار رہے گی، سعودی شہری 31 مارچ تک وطن واپس آ سکتے ہیں جب کہ تمام ایئرلائنز کل صبح 6 بجے سے آمدورفت کے سلسلے کا آغاز کر سکتی ہیں۔
اس قبل گزشتہ روز سے سعودی عرب نے ہمسائے ملک قطر کساتھ تین سال بعد فضائی رابطے بحال کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ سعودی حکام کا کہنا تھا وہ پڑوسی ملک قطر کے لیے بندش کی شکار اپنی فضائی سروس دوبارہ بحال کر رہا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوحا کے لیے ان کی پہلی پرواز جدہ و قطر سے کل روانہ ہوئی۔ قطرائیرویز نے بھی پروازیں بحال کرنا کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک نے تعلقات کشیدہ ہونے پر پروازیں منسوخ کی تھیں۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں