بھارتی بزنس مین کے گھر کے باہر گاڑی سے بارودی مواد برآمد

نئی دہلی ،بھارت کے امیرترین بزنس مین کے گھر کے باہر بارودی مواد سے بھری گاڑی نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں ۔

ے امیر ترین بزنس مین مکیشن امبانی کے گھر کے باہر سے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں مکیشن امبانی کے گھر ‘انتیلیا’ کے باہر سے مشتبہ گاڑی برآمد ہوئی جس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشتبہ گاڑی کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کیا گیا جنہوں نے گاڑی کی تلاشی لی جس میں سے دھماکہ خیز مواد اور ایک خط برآمد ہوا۔

پولیس نے خط کے متن کو خفیہ رکھا ہے تاہم اس کی بنیاد پر کسی بڑی کارروائی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ایس یو وی گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا ہے تاہم گاڑی سے متعدد جعلی نمبر پلیٹس بھی ملی ہیں۔

پولیس نے مکیشن امبانی کے گھر کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں