سعودی فرماںروا کا امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

ریاض : سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جوبائیڈن کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کی خواہش کا اظہار کیا۔

شاہ سلمان نے خطے کے اہم امور اور مشترکہ مفادات کی پیشرفت پر بھی بات چیت بھی کی ہے ۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں