روسی صدر نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوالی

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوالی، تاہم ان کی جانب ویکسین لگوانے کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی۔

روسی صدر کے پریس سیکریٹری نے بتایا کہ صدر مملکت کو کورونا وائرس کے خلاف روسی ساختہ ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی،صدر کو دوسری خوراک تین ہفتے بعد لگائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن ویکسین لگوانے کے بعد بہتر محسوس کر رہے ہیں، اور کل سے معمول کا کام شروع کر دیں گے۔روسی صدر کو لگائی گئی ویکسین کے بارے میں معلومات کو پوشیدہ رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر نے دیگر ممالک کے سربراہان کی طرح عوام میں ویکسین لگوانے کو بھی ترجیح نہیں دی۔صحافیوں نے جب سوال کیا کہ پیوٹن ویکسی نیشن کی تشہیر کیوں نہیں کرنا چاہتے تو پیسکوف نے جواب دیا کہ صدر نے اس ایونٹ کو ریکارڈ کرنا پسند نہیں کیا، وہ نہیں چاہتے تھے کہ کیمرے کے سامنے ویکسین لگوائیں۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں