ایکواڈورمیں شدیدعوامی احتجاج کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے اتوار کے روز قوم سے خطاب میں صدر گلیامو لاسو نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 سینٹ فی گیلن کمی کا اعلان کیا تاہم عوامی مطالبے کے سامنے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی انتہائی کم ہے۔

عوامی احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کرنے والی تنظیم کنفیڈریشن آف انڈیجینس نیشنلٹیز آف ایکواڈور (کونائی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 سینٹ تک کی کمی کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایکواڈور میں جاری احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہو رہے ہیں جبکہ پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں میں اب تک 5 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں