بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پرآگیا

دہلی : بھارت میں کورونا نے تباہی مچادی ،دنیا بھر کے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی فہرست میں بھارت تیسرے نمبر پر آگیا ہے ۔بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 7لاکھ کے قریب پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا سے حالات مزیدخراب ہوگئے ، بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد 7 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے، جس نے کورونا سے بدترین متاثر ملک روس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24،248 کیسز اور 425 اموات کی تصدیق کی ہے ۔ بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 19ہزار سے زائد جبکہ مریضوں کی تعداد 6لاکھ 97ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔مہاراشٹر میں سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں ، اس کے بعد تامل ، دہلی ، گجرات ، اتر پردیش ، تلنگانہ اور کرناٹک میں مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ بھارت میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد424,891ہے ۔کورونا میں اضافے کے بعد بھارت میں تاج محل کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ۔
دوسری جانب دنیا بھر میں مہلک وبا کے وار تھم نہ سکے ، مہلک وبا کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ سے تجاوزکر گئی جبکہ 5 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ امریکا میں 24 گھنٹوں میں 44 ہزار کیسز رپورٹ جبکہ 251 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 82 ہزار سے زائد جبکہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد ہوچکی ہے ۔ برازیل میں ایک روز میں 535افراد جان سے گئے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد64 ہزار 900 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 16 لاکھ سے زائد ہو گئی۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسر ے نمبر پرہے ۔ روس کورونا سے متاثرہ ممالک میں چوتھے نمبر پر آچکا ہے ، کورونا وائرس سے ہلاکتیں 10 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہیں جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہو گئی۔
پیرو میں 10,589 جبکہ اسپین میں کورونا کی دوسری لہرآئی ہے ، گالیسیا میں بھی لاک ڈاؤن کردیا گیا ۔ اسپین میں 28 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ سپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد2 لاکھ 97 ہزارسے زائد ہے۔چلی میں 295,532 کیسز جبکہ 6,308افراد لقمہ اجل بن گئے۔ برطانیہ میں کورونا سے 44 ہزارسے زائد افرادہلاک جبکہ 285,416 زائد افراد متاثرہیں۔
میکسیکو میں ایک روز میں 4ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 273ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 256,848افراد متاثر ہیں ۔ اٹلی میں کورونا سے 34 ہزارسےزائد افرادہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 41 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ایران میں 11 ہزارسے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے، ایران میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2لاکھ40 ہزارسےبڑھ گئی ۔ سعودی عرب میں 1,916جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد209,509 ہوچکی ہے ۔
ترکی میں 5 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ جرمنی میں 9ہزار، فرانس میں 29ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، ، بنگلہ دیش میں کوروناسے 2052ساؤتھ افریقہ 3199، کینیڈا میں 8,674 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ دنیا بھر میں کورونا سے 65لاکھ 38 ہزار سے زائد فراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں