تاریخی مسجد آیا صوفیا میں 86سال بعد نماز جمعہ ادا کر دی گئی

استنبول: استنبول کی تاریخی مسجد آیا صوفیا 86سال بعد نمازیوں کے لئے کھول دی گئی ، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ ادا کی، صدر رجب طیب ایردوان خاص طور پر نماز جمعہ میں شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کے موقع پر مسجد میں روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے اور لوگوں نے نوافل بھی ادا کئے، ترکی کی اہم سیاسی شخصیات سمیت ترکی کی پوری کابینہ بھی ترک صدر کے ہمراہ آیا صوفیہ مسجد میں موجود تھی۔آیا صوفیہ مسجد میں ترک صدررجب طیب اردوان نے تلاوت قرآن بھی کی۔

نماز کی ادائیگی کیلئے استنبول کےچپے چپے سے مسلمانوں آئے جبکہ اگلی صفوں میں جگہ کیلئے نمازی فجر سے پہنچ گئے تھے، اس موقع پر مسجد سمیت پورے شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ترک حکومت نے پانچ وقت کی نمازوں کے لیے آئمہ اور موذن حضرات کا تقرر کردیا ہے۔
خیال رہے آیا صوفیہ کی عمارت فتح قسطنطنیہ کے بعد سے چار سو اکیاسی سال تک مسجد اور مسلمانوں کی عبادت گاہ رہی لیکن خلافت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد مصطفٰی کمال اتا ترک نے مسجد بند کر کے اسے عجائب گھربنا دیا تھا۔تاہم آٹھ دہائیوں بعد ترک عدالت نے دو ہزار بیس میں ا?یا صوفیا کی دوبارہ انیس سو پینتیس سے قبل والی حیثیت بحال کی۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں