کورونا وائرس:دنیا میں اموات 652039ہو گئیں

نیویارک :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں اموات 6 لاکھ 52 ہزار 39 ہو گئیں اور 1 کروڑ 64 لاکھ 13 ہزار 116 افراد متاثر ہوئے جبکہ1 کروڑ 42ہزار 375 مریض صحتیاب ہوئے ۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 43لاکھ 71 ہزار 839 ہوگئی اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 849 تک پہنچ چکی ہے۔ برازیل میں 24 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 87 ہزار 52 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 14لاکھ 36 ہزار سے زائد ہے اور 32 ہزار 812 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں کورونا سے 8 لاکھ 12 ہزار 485 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 269 ہو گئی ۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 4 لاکھ 45 ہزار 433 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار 30 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہے۔میکسیکو میں تین لاکھ 90 ہزار 516 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 43 ہزار 680 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار 112 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 432 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 19 ہزار سے زائد ہے۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 752 ہو گئی جبکہ 2 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں