بھارت میں 11 پاکستانیوں کے قتل کا مقدمہ سانگھڑ میں درج

سانگھڑ: بھارت میں 11 پاکستانی ہندو مہاجرین کے قتل کا مقدمہ سانگھڑ میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں بی جے پی اور آر ایس ایس کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر جودھ پور میں گزشتہ ماہ قتل ہونے والے گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا مقدمہ پاکستان میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ متاثرہ خاندان کی لڑکی شریمتی مکھی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

شریمتی مکھی نے مقدمے میں بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کو نامزد کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمے میں حکومت سے عالمی عدالت سے رجوع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں