امریکی کانگریس کی الیکٹورل کالج میں بائیڈن کی فتح کی تصدیق

واشنگٹن:امریکی کانگریس نے انتخابی نتائج کی توثیق کردی اور کانگریس نے بائیڈن کے الیکٹورل کالج میں فتح کی تصدیق کی جس کے بعد جوئیڈن امریکا کے 46 ویں آئینی صدربن گئے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی کانگریس نے ڈیموکریٹ جو بائیڈن کو صدارتی دوڑ میں کامیابی کے لئے انتخابی کالج کے ووٹوں کی تصدیق کردی اور کہا کہ کانگریس میں ورمونٹ کے ووٹوں کی منظوری کے ساتھ بائیڈن کے پاس اب کم سے کم 270 الیکٹورل کالج ووٹ ہیں جو صدارت کے لئے کافی ہیں، اس طرح امریکی کانگریس نے انتخابی نتائج کی توثیق کردی اور کانگریس نے بائیڈن کے الیکٹورل کالج میں فتح کی تصدیق کی جس کے بعد جوئیڈن امریکا کے 46 ویں آئینی صدربن گئے، امریکی کانگریس نے کمیلا ہریس کی بطور نائب صدر کےعہدے کیلئے بھی توثیق کی، جوبائیڈن اور کمیلا ہیرس 20 جنوری کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
دوسری جانب سینیٹ اور ایوان نے جارجیا اور پنسلوینیا کے بائیڈن کے انتخابی ووٹ سےمتعلق اعتراضات مسترد کردیئے،ریپبلکن نے ایریزونا ، نیواڈا اور مشی گن کے انتخابی ووٹوں پر اعتراض کیا تھا لیکن ناکام ہوگئے۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد رکاوٹیں اور سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے واشنگٹن میں واقع کیپیٹل ہل کی عمارت کے اندر گھس گئی تھی جہاں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئےجبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صورتحال انتہائی کشیدہ رہی اور کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا، جبکہ جوبائیڈن کی صدارت کی تصدیق کا عمل بھی کچھ دیر کے لیےروک دیا گیا تھا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں