مریم نوازنےپہلےبھی نوازشریف کو مروایا ،اب بھی مروائیں گی: شیخ رشید

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی تو ملاقاتوں کا بتا رہا ہوں، اگرٹیلی فون کا ڈیٹا لیک کر دیا تو ملک میں قیامت آ جائے گی۔مریم نوازنےپہلےبھی نوازشریف کو مروایا ،اب بھی مروائیں گی۔
لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے اگرٹیلی فون ڈیٹاآوٹ کر دیاتو قیامت آجائے گی،آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی سے ملنااعزازکی بات ہے،مجھے پاک فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے ،آپ ملاقات کرتے ہیں میں باہرانتظار کررہاہوتاہوں ۔میں جوانوں کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اپنی جان دینے کو تیار ہوں۔
ان کا کہناتھا کہ مریم نوازنے نوازشریف کو بہت نقصان پہنچایاہے ، نوازشریف کواقتدارسے نکالنے والی مریم نوازہیں،مریم نوازنےپہلےبھی نوازشریف کو مروایا ،اب بھی مروائیں گی۔ نوازشریف نے جوتقریر کی وہ جندال اور را کی تقریرتھی ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نہ دھرناہو گا نہ استعفے ہوں گے،یہ لوگ کسی کیخلاف تحریک عدم اعتمادنہیں لائیں گے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سیاست میں برے دن چل رہے ہیں،اپوزیشن سینیٹ الیکشن سے قبل دھینگا مشتی چاہتی ہے، اپوزیشن جہاں جلسہ کرے گی ،وہاں میں بھی جلسہ کروں گا،سارے چور اور ڈاکو جیل میں ہوں گے ، وزیراعظم کرپشن کا خاتمہ کریں گے ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں