آج ہم آپ سے فرنی بنانے کا طریقہ شیئر کرنے جا رہے ہیں فرنی بنانے کے لیے درکا اشیاء :
Ingredients – اجزاء
1 : چند تاریں زعفران (کیسر)
2 : 1 لیٹر دودھ (فل کریم)
3 : 4 کھانے کے چمچ لمبے چاول (باسمتی)
4 : 6 کھانے کے چمچ چینی
برائے گارنش:
1 : زعفران کی چند تاریں کٹی ہوئیں
2 : چند بادام کٹے ہوئے
Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب
1 : ایک چھوٹے پین میں زعفران کی تاریں خشک روسٹ کریں۔
2 : محض 10 سیکنڈ تک روسٹ کریں۔
3 : 1 کھانے کا چمچ دودھ ان میں شامل کریں اور ایک جانب رکھ دیں۔
4 : چاول پانی میں بھگوئیں۔
5 : تقریباً 1 گھنٹے تک انہیں بھگوئے رکھیں پھر نچوڑ لیں۔
6 : دھوئیں اور دوبارہ نچوڑ لیں۔
7 : پانی جذب کرنے والے کچن ٹاول کے ساتھ تھپتھپا کر خشک کریں۔
8 : ایک مکسر میں بلینڈ کریں اور رف پاوؤڈر (سفوف) بنا لیں۔
9 : 1/2 کپ ٹھنڈا دودھ شامل کریں۔
10 : بخوبی مکس کریں تاکہ ایک پیسٹ بن جائے۔
11 : ایک جانب رکھ دیں۔
12 : بقایا دودھ ابالیں اور اس میں چاولوں کی پیسٹ شامل کریں۔
13 : دھیمی آنچ پر تقریباً 15 منٹ تک پکائیں۔
14 : اس دوران مسلسل چمچ ہلاتے رہیں۔
15 : چینی اور زعفران مکسچر شامل کریں۔
16 : چند منٹ تک ابلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں۔
17 : مٹی کے پیالوں میں انڈیل دیں۔
18 : ٹھنڈا کرنے کے لیے ایک جانب رکھ دیں۔
19 : کم از کم ایک گھنٹہ تک فریج میں رکھیں۔
20 : باداموں اور زعفران کے ساتھ گارنش کریں۔
21 : ٹھنڈی ٹھنڈی ہی کھانے کے لیے پیش کریں۔
تیاری کا مکمل وقت
30 منٹ
پکانے کا وقت
60 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
6 افراد