گاجر کا حلوہ بنانے کی ترکیب : Gajar Ka Halwa – Carrot Halwa Recipe In Urdu

آج ہم آپ سے گاجر کا حلوہ بنانے کا طریقہ شیئر کرنے جا رہے ہیں گاجر کا حلوہ بنانے کے لیے درکا اشیاء :

Ingredients – اجزاء

1 : گاجریں ایک کلو
2 : دودھ ڈیڑھ سے پونے 2لیٹر
3 : فریش کریم 200گرام
4 : ہیوی کریم 120گرام کم روغن والی
5 : چینی پونے2کپ
6 : مکھن(بغیر نمک والا) 2سے3کھانے کے چمچ
7 : تیل چوتھائی کپ
8 : سبز الائچیاں 8سے 10 عدد
9 : کشمش ایک کھانے کا چمچ
10 : بغیر چھلکوں والے کٹے ہوئے بادام 2کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

1 : گاجروں کو چھیل کر کدوکش کرنے کے بعد ایک طرف رکھیں اور پھر دودھ کو ابالنے کے لیے رکھ کر اس میں گاجروں کو شامل کردیں ۔

2 : گاجر اور دودھ ابل جانے کے بعد اس میں فریش کریم اور چینی کا اضافہ کردیں۔

3 : اس دوران چمچ اس وقت تک مسلسل چلاتے رہیں،جب تک یہ مکسچر ابل نہ جائے۔

4 : اس کے بعد آنچ درمیانی کردیں۔جب دودھ خشک ہونے لگے تو اس میں ہیوی کریم کو شامل کرکے چمچ چلانا جاری رکھیں۔

5 : کریم خشک ہونے پر مکھن،تیل اور الائچی کا اضافہ کردیں اور چمچ چلاتے ہوئے آنچ تیز کردیں۔

6 : یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رکھیں جب تک تیل الگ نہ ہو جائے اور حلوے کی رنگت گہری نارنجی نہ ہو جائے۔اس کے بعد کشمش اور باداموں سے اسے سجا کر پیش کریں۔

تیاری کا مکمل وقت
15 منٹ

پکانے کا وقت
40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے
5 افراد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں