آج ہم آپ سے گاجر کا خاص حلوہ بنانے کا طریقہ شیئر کرنے جا رہے ہیں گاجر کا خاص حلوہ بنانے کے لیے درکا اشیاء :
Ingredients – اجزاء
1 : گاجر ایک کلو
2 : دودھ ایک پیالی
3 : کنڈیسنڈ ملک ایک پیالی
4 : کھویا ایک پیالی
5 : چھوٹی الائچی تین سے چار عدد
6 : بادام پستے آدھی پیالی
7 : اخروٹ کی گری آدھی پیالی
8 : کوکنگ آئل آدھی پیالی
Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب
1 : گاجروں کو دھو کر چھیل کر کش کر لیں۔الائچی کے دانے نکال کر پیس لیں اور بادام پستوں کو چھیل کر باریک کاٹ لیں۔
2 : خالی فرائنگ پین میں کش کی ہوئی گاجروں کو پھیلا کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گاجروں کا اپنا پانی اچھی طرح خشک ہو جائے۔
3 : پھر دودھ کو ابال کر گاجروں پر ڈال دیں اور چمچ چلاتے ہوئے دودھ خشک ہونے تک تیز آنچ پر پکا لیں۔
4 : کڑاہی میں کوکنگ آئل کو ہلکا سا گرم کریں اور الائچی کے دانے اور بادام پستے ڈال کر کڑکڑا لیں۔
5 : پھر اس میں گاجر ڈال کر خوشبو آنے تک بھونیں،جب گھی علیحدہ ہونے لگے تو اس میں کنڈیسنڈ ملک ڈال کر تین سے چار منٹ تک چمچ چلائیں۔
6 : ذرا سی آنچ تیز کرکے اتنی دیر بھونیں کہ گھی علیحدہ ہو جائے ۔چولہے سے اتارتے ہوئے کھویا شامل کر لیں۔
تیاری کا مکمل وقت
20 منٹ
پکانے کا وقت
50 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
4 افراد