آج ہم آپ سے گاجر کا حلوہ بنانے کا طریقہ شیئر کرنے جا رہے ہیں گاجر کا حلوہ بنانے کے لیے درکا اشیاء :
Ingredients – اجزاء
1 : گاجر آدھا کلو کدو کش کی ہوئی
2 : کھویا ایک سو پچیس گرام
3 : چینی ایک سو پچیس گرام
4 : دودھ آدھا لیٹر
5 : چاول کا آٹا ایک کھانے کا چمچ
6 : الائچی چار سے پانچ عددپسی ہوئی
7 : بادام پچیس گرام پسے ہوئے
8 : پستہ پچیس گرام پسا ہوا
9 : کیوڑا دو کھانے کے چمچ
10 : زردہ رنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب
1 : کدوکش کی ہوئی گاجروں کو پانی میں بھگودیں ۔
2 : ایک پین میں دودھ گرم کرلیں ،پھر اس میں چینی گاجر اور چاول کا آٹا شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ چمچ کی مدد سے مسلسل ہلاتے رہیں ۔
3 : اب اس میں الائچی پاؤڈر شامل کرکے پندرہ منٹ تک پکنے دیں ۔
4 : جب گاجریں نرم ہوجائیں تو اس میں زردہ رنگ کیوڑا،بادام اور پستے شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں ۔
5 : پھر ڈش میں نکال کر ٹھنڈا سروکریں ۔
تیاری کا مکمل وقت
25 منٹ
پکانے کا وقت
60 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
4 افراد