آج ہم آپ سے گجریلا بنانے کا طریقہ شیئر کرنے جا رہے ہیں گجریلا بنانے کے لیے درکا اشیاء :
Ingredients – اجزاء
1 : تازہ دودھ 1.1/2 کلو
2 : گاجر(کدوکش کی ہوئی)2 پیالی
3 : چاول(اُبلے ہوئے)3/4 پیالی
4 : کنڈینسڈملک ایک ٹن
5 : چھوٹی الائچیاں 7 عدد
6 : گھی 2 کھانے کے چمچے
7 : ساگودانہ 2 کھانے کے چمچے
8 : بادام‘پستے سجانے کے لئے
Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب
1 : فرائننگ پین میں گھی گرم کرکے بادام‘پستے اور کشمش تل کر نکال لیں.
2 : دیگچی میں دودھ‘الائچیاں‘ساگودانہ اور چاول ڈال کرپکائیں3پھر گاجر ڈال دیں.
4 : جب گاڑھا ہونے لگے تو کنڈینسڈ ملک شامل کردیں.
5 : تھوڑی دیر پکا کر ڈش نکالیں.
6 : اسے بادام اور پستے سے سجا کر پیش کریں.
تیاری کا مکمل وقت
15 منٹ
پکانے کا وقت
40 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
6 افراد