سندھی چکن پودینہ مصالحہ

اجزاء:

چکن :1 کلو
پودینہ :1 گٹھی
دہی : دو کھانے کے چمچے
ہلدی پاﺅڈر : چوتھائی چائے کا چمچہ
دھنیا پاﺅڈر : ایک چائے کا چمچہ
کٹی لال مرچیں : ایک کھانے کا چمچہ
ٹماٹو پیسٹ : ایک کپ
تیل : حسب ضرورت
گرم مصالحہ پاﺅڈر :1 چائے کاچمچہ
پیاز کا پیسٹ : آدھ کپ
ہر ی مرچیں : 5 سے 6 عدد
ادرک لہسن پیسٹ : ایک کھانے کا چمچہ
نمک : حسب ذائقہ

ترکیب:

پین میں تیل کو اچھی طرح گرم کرکے چکن ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں اورپلیٹ میں نکال لیں ۔
پھر اسی تیل میں پیاز کا پیسٹ ، ٹماٹو پیسٹ ، دہی ، دھنیا پاﺅڈر، ادرک لہسن پیسٹ، کٹی ہوئی لال مرچیں ، ، نمک اور ہلدی پاﺅڈر ڈال کر پانچ سے چھ منٹ بھونیں ۔
پھر اس میں چکن شامل کرکے مزید پانچ سے چھ منٹ تک بھونیں ، جب تیل اوپر آجائے تو ہری مرچیں، پودینہ ، اور گرم مصالحہ پاﺅڈر ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھیں ۔
مزیدار سندھی چکن پودینہ ڈش میں نکال کر سرو کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں