لوبیا گوشت

آج کی ریسپی لوبیا گوشت بنانے کی ہے

لوبیا گوشت بنانے کے لیے جو اشیاء درکار ہو گی وہ ہیں۔

گوشت : آدھا کلو
لوبیا (بھگو دیں) : دو سو پچاس گرام
لال مرچ پاؤڈر : ایک چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر : آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر : ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر (چوپ کرلیں) : دو عدد
پیاز (چوپ کرلیں) : دو عدد
لہسن ادرک پیسٹ : دو چائے کے چمچ
نمک : حسب ذائقہ
تیل : آدھا کپ
ہرا دھنیا٬ ہری مرچیں : حسب ضرورت

بنانے کا طریقہ :

گوشت میں نمک٬ لال مرچ پاؤڈر٬ ہلدی پاؤڈر٬ دھنیا پاؤڈ٬ لہسن ادرک پیسٹ٬ پیاز٬ پانی٬ تیل٬ ٹماٹر ڈال کر پکائیں- لوبیا کو بھگو کر ابال لیں- گوشت گل جائے تو بھون کر لوبیا ڈالیں تھوڑا پانی ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں- مزیدار لوبیا گوشت تیار ہے سرونگ ڈش میں نکال کر ہرے دھنیے اور ہری مرچوں سے گارنش کر کے تافتان اور سلاد کے ساتھ سرو کریں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں