مزے دار کوکونٹ دال بنانے کا طریقہ

آج ہم آپ سے کوکونٹ دال بنانے کا طریقہ شیئر کرنے جا رہے ہیں کوکونٹ دال بنانے کے لیے درکا اشیاء :

کوکونٹ دال

مسور کی دال ۔۔ 250 گرام

ناریل کا دودھ ۔۔ 400 گرام

کڑہی پتے ۔۔ چند عدد

ٹماٹر چوپ کیے ہوئے ۔۔ دو عدد

پسی ہوئی ہلدی ۔۔ ایک چائے کا چمچہ

ہری مرچیں ۔۔ باریک کٹی ہوئی تین عدد

رائی دانہ ۔۔ دو چائے کے چمچے

پیاز۔۔ (باریک کٹی ہوئی) دو عدد

نمک ۔۔ حسب ذائقہ

تیل ۔۔ چار کھانے کے چمچے

بنانے کا طریقہ :

دیگچی میں مسور کی دال، ناریل کا دودھ، آدھا پیاز، ٹماٹر، ہری مرچیں، ہلدی اور نمک ڈال کر دال گلنے تک پکائیں۔ فرائینگ پین میں تیل گرم کر کے پیاز تلیں، اس میں کڑہی پتے اور راائی دانے تل کر دال پر ڈالیں اور گرما گرم پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں