تندوری فش بنانے کا طریقہ

آج ہم آپ سے تندوری فش بنانے کا طریقہ شیئر کرنے جا رہے ہیں تندوری فش بنانے کے لیے درکا اشیاء :

تندوری فش

مچھلی : تین عدد(فروزن فش)

دہی : دو کھانے کے چمچ

انڈے کی زردی : ایک عدد

تازہ کریم : ایک کھانے کے چمچ

لہسن ادرک کا پیسٹ : دو کھانے کے چمچ

بھنا زیرہ پاؤڈر : آدھا چائے کا چمچ

زردہ رنگ : چٹکی بھر

میدہ : ایک کھانے کا چمچ

نمک : آدھا چائے کا چمچ

سفید مرچ : آدھا چائے کا چمچ

سرخ مرچ : ایک چائے کا چمچ(پسی ہوئی)

لیموں کا رس : ایک کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ : آدھا چائے کا چمچ

ہلدی : آدھا چائے کا چمچ

مکھن : دو کھانے کے چمچ

بنانے کا طریقہ :

اوپر دئیے ہوئے تمام اجزاء کو مکس کر یں اور مچھلی کے Cuts کے اندر بھر دیں اور اوپر بھی لگا دیں اور دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اوون کو 200 سینٹی گریڈ پر گرم کر یں۔ ایک بیکنگ ٹرے میں ہلکی سی چکنائی لگائیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک بیک کر یں ۔ نکال کر مکھن لگائیں اور دوبارہ پانچ منٹ بیک کر یں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں