چھولا برگر بنانے کی ترکیب

اشیاء جو کہ درکار ہوں گی

اجزاء

سفید چنے : دو پیالی(ابلے ہوئے)
نمک : حسب ذائقہ
کچلاہوالہسن : ایک چائے کا چمچ
پیاز : تین عدد درمیانی
ٹماٹر : دو عدددرمیانے
کٹی ہوئی لال مرچ : ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا : ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ : ایک چائے کا چمچ
املی کا پیسٹ : دوکھانے کے چمچ
ہری چٹنی : حسب ضرورت
سادے بن : حسب ضرورت
کوکنگ آئل : حسب ضرورت

بنانے کی ترکیب –

1 : دوکھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک چوپ کی ہوئی پیاز اور لہسن کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔
2 : اس میں نمک،لال مرچ اور بھنا کٹا دھنیا زیرہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
3 : پھر اس میں ابلے ہوئے چنے ڈال کر لکڑی کے چمچ سے کچل لیں تاکہ کچھ پیسٹ بن جائے اور کچھ ثابت رہ جائے۔
4 : آخر میں املی کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملاتے ہوئے چولہے سے اتارلیں۔
5 : بن کو درمیان سے کاٹ کر گرم کئے ہوئے تو ے پر کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے سنہرا سینک لیں
6 : بن کے ایک حصے پر ہری چٹنی لگا کر اس پر دو کھانے کے چمچ چھولے کا مکسچرپھیلا کر ڈالیں،پھر اس پر پیاز اور ٹماٹر کے قتلے رکھ کر بند کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں