بیف چیز برگر بنانے کی ترکیب

بیف چیز برگر بنانے کے لیے درکار اشیاء

اجزاء

گائے کا گوشت : 750گرام
بریڈکرمبز : 2کپ
سیاہ مرچ پاؤڈر :1کھانے کا چمچہ
نمک : حسب ذائقہ
مکھن : 4کھانے کے چمچے
مسٹرڈپیسٹ :1کھانے کا چمچہ
پیاز (چوپ کرلیں) :1 عدد(چھوٹی)
ووسٹرشائرسوس : 3کھانے کے چمچے
مایونیز : 1/2کپ
چیڈرچیز : 6عدد
آئس برگ کے پتے : 6عدد
ٹماٹر (سلائس کاٹ لیں) : 2عدد
برگربن : 6عد د

بنانے کی ترکیب –

1 : باؤل میں گوشت ‘بریڈ کرمبز‘سیاہ مرچ پاؤڈر‘نمک‘مکھن‘مسٹرڈپیسٹ‘پیازووسٹرشائر سوس ڈال کر مکس کریں۔
2 : اور چوپر میں 2بار چلائیں اس آمیز ے کے 6کباب بنا کر فریج میں رکھ دیں ۔
3 : برگر بن کوٹوسٹ کرکے رکھ لیں۔
4 : پین میں تیل گرم کرکے کباب کو درمیانی آنچ پر 8-10منٹ تک فرائی کریں اور ہر کباب پر ایک چیز سلائس رکھ دیں ۔
5 : برگر بن پر مایونیز لگا کر آئس برگ کا پتہ رکھیں اس کے اوپر کباب رکھ کر ٹماٹر کے سلائسز رکھ کر تھوڑا مایونیز لگائیں اور بن کااوپری حصہ رکھ کر سروکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں