کے ایف سی زنگر برگر بنانے کی ترکیب

کے ایف سی زنگر برگر بنانے کے لیے درکار اشیاء

اجزاء

1 : چکن فلے : آدھا کلو (بریسٹ، بون لیس ٹکڑے)
2 : کالی مرچ : ایک چائے کا چمچ
3 : مسٹرڈ پاؤڈر : ایک چائے کا چمچ
4 : نمک : ایک چائے کا چمچ
5 : چائنیز نمک : ڈیڑھ چائے کا چمچ
6 : وویسٹر شائر ساس : دو کھانے کے چمچ
7 : تیل : فرائنگ کیلئے

بیٹر کیلئے:

1 : میدہ : دو چائے کے چمچ
2 : بیکنگ پاؤڈر : ایک چوتھائی چائے کا چمچ
3 : کارن فلور : دو کھانے کے چمچ
4 : ٹھنڈا پانی : حسب ضرورت
5 : نمک : آدھا چائے کا چمچ

کوٹنگ کیلئے:

1 : کارن فلیکس : ایک کپ
2 : بریڈکرمبز : ایک کپ
3 : چپس : ایک کپ
4 : بن : حسبِ ضرورت
5 : مایونیز : حسب ضرورت
6 : سلاد کے پتے : حسب ضرورت
7 : چیز سلائس : حسب ضرورت

بنانے کی ترکیب –

1 : چکن کو تمام مصالحوں کے ساتھ چوبیس گھنٹوں کیلئے میری نیٹ کرلیں

بیٹر کیلئے

1 : بیٹر کے تمام اجزاء کو آپس میں یکجان کرلیں اور ایک گاڑھا بیٹر تیار کرلیں

کوٹنگ کیلئے

1 : کوٹنگ کے تمام اجزاء کو آپس میں مکس کر دیں۔
2 : میرنیٹ کئے ہوئے چکن کو بیٹر میں ڈبو کر تیار کی ہوئی کوٹنگ کے ساتھ کوٹ کر دیں
3 : پھر اسے گولڈن براوٴن ہونے تک فرائی کریں
4 : بن کو دو ٹکڑوں میں کاٹ کر اس پر مایونیز پھیلادیں
5 : پھر چکن، سلادکے پتے اور چیز سلائس رکھ دیں
6 : چلی ساس او کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں