آسٹریا میں فارمولا ون ریسنگ کا تماشائیوں کے بغیر آغاز

اسپیلبرگ : آسٹریا میں فارمولا ون ریسنگ سیزن 5 سے 12 جولائی تک تماشائیوں کےبغیر کروائی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق فارمولا ون مقابلے پانچ سے بارہ جولائی تک شیڈول ہیں اور کورونا وائرس کے خدشات کے باعث ریس تماشائیوں کے بغیرکرائی جائے گی ۔ فارمولا ون ریس رواں سال مارچ میں منعقد کی جانی تھی تاہم کورونا وبا کی وجہ سے ایونٹ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔
توقع کی جا رہی ہے کہ فارمولا ون اگلے ہفتے کے اوائل میں شروع ہوگی، اگر فارمولا ون کا پہلا سیزن کامیابی سے اختتام پذیر ہوا تو ریس کو جاری رکھتے ہوئے 19 جولائی سے ہنگری میں اگلا سیزن کا آغاز کیا جائے گا ۔ دوریسنگ مقابلے برطانیہ سلورسٹون میں ہوں گے ، جرمنی میں ہاکن ہیم متبادل کے طور پر تاہم اگر حالات درست نہ ہوئے تو اگلے راؤنڈز اسپین میں بیلجیم اور اٹلی میں کروائے جائیں گے ۔
آسٹریا ان ممالک میں شامل ہے جو پابندیوں میں نرمی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ نئے کورونا وائرس کے نئے کیسز اب تقریباً ختم ہوچکے ہیں ۔ آسٹریا کی وزارت صحت نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ آسٹریا کے پروگرام منتظمین نے انفیکشن سے بچنے کے لئے حفاظتی پیشہ ورانہ ایک جامع تصور پیش کیا ہے ۔ اور یہ ریس صحت کے اصولوں اورسخت حفاظتی اقدامات کے تحت چلائی جارہی ہے ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں