پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

لندن:انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف اعلان کردہ سیریز کے شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا دوسرا میچ 13 اگست جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے شروع ہوگا،دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ میچ ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 28 اگست سے ہوگا اور سیریز کے تینوں میچز مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ 30 اگست جبکہ تیسرا یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں